20 ستمبر ، 2014
دبئی......دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) کا ماسٹر پلان جاری کر دیا گیا۔دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) پلان ٹیکام انویسٹمنٹ نے تیار کیا ہےجسے کل (اتوار) کو صنعتی نمائش میںباقاعدہ پیش کردیا جائے گا۔d3 عالمی اور علاقائی فیشن ڈیزانرز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو21ملین اسکوائر فٹ پر قائم کیا گیا ہے۔ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) مشرق وسطیٰ،جنوبی ایشیا،سمیت دیگر مارکیٹوں تک رسائی کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) کی ایک خصوصیت یہ بھی ہو گی کی اس کےلئے 1.8کلومیٹر لمبی آبی گزرگاہ بھی بنائی گئی ہے جویہاں آنے والوں کےلئےکشش کا باعث ہے ۔یہاں ریٹیل شاپس،ہوٹل سمیت دیگر کمرشل مواقع میسر ہوں گے جبکہ ڈھائی ملین اسکوائر فٹ پر ریٹیل کاروبار کےلئے مختص کیا گیا ہے ۔ٹیکام کی سی ای او ڈاکٹر امینہ الرستمانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) کا پلان عالمی اور علاقائی فیشن ڈیزائنرز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہو ئے بنایا گیا ہے،یہ پلان صرف کاروباری پراجیکٹ نہیںبلکہ نوجوانوں اور ابھرے ہو ئے تخلیق کاروں کو ایسا موقع فراہم کرے گا جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرے گا جبکہ اس سے قبل نوجوانوں کو اس ماحول کے حصول کےلئے لندن،پیرس یا نیو یارک جانا پڑتا تھا۔یہ پروجیکٹ دبئی کے اسمارٹ سٹی کے پائلٹ پروجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہو ئے بنایا گیا ہے جس کا مقصد جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ(d3) میں دس ہزار افراد کام کرسکیں گے جس میںچار ہزار ڈیزائنر اور ہنر مند کام کرسکیں گے، اس پلان میںفیشن گیلریز،ورکشاپ،اسٹوڈیو سمیت متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی جبکہ چار ہزار کمروں پر مشتمل لگژری ہوٹال بھی اس کے ماسٹر پلان میں شامل ہے۔اس سے قبل ٹیکام کی سی ای او ڈاکٹر امینہ الرستمانی کی زیر نگرانی ٹیکام نے اہم منصوبے بنائے ہیں جن میں دبئی میڈیاسٹی،دبئی انٹر سٹی،دبئی اسٹوڈیو سٹی سمیت دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔