کھیل
21 ستمبر ، 2014

آسٹریلیا سے سیریز ،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا

 آسٹریلیا سے سیریز ،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو ہوگا

لاہور......متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کے لیے ٹیموں کا اعلان ایک ساتھ ہی کر دیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق ٹیم کے اعلان میں تاخیر ، غیر مناسب وقت پر ٹی20 کپ کا انعقاد اور اس کی وجہ سے کیمپ نہ لگانے پر بورڈ سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے اب کرکٹرز وقت سے پہلے متحدہ عرب امارات جائیں گے، جہاں پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائےگا۔

مزید خبریں :