پاکستان
23 ستمبر ، 2014

پشاور دھماکے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی

پشاور دھماکے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی

پشاور...... کالعدم تحریک طالبان نے پشاور دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کرکے کہنا تھا کہ وہ حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح پشاور میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :