23 ستمبر ، 2014
راول پنڈی ...... جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز،مسلح افواج کی تیاریوں کے معیار اور سلامتی کی جامع حکمت عملی کے امور پر غور کیا گیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلا س راول پنڈی میں ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ،سیکریٹری دفاع اورسینئر عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور مسلح افواج کی تیاریوں کے معیار پر فوجی قیادت نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کےاجلاس میں جامع سیکورٹی اسٹریٹجی کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔