پاکستان
23 ستمبر ، 2014

پشاور دھماکا: جاں بحق لڑکی سانس کی بیماری میں مبتلاتھی

پشاور دھماکا: جاں بحق لڑکی سانس کی بیماری میں مبتلاتھی

پشاور...... پشاوربم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی جواں سال لڑکی سانس کی بیماری میں مبتلاتھی اوراپنا علاج کرانے اسپتال جارہی تھی جب موت نے اسے آلیااوراس کی سانس ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی۔ پشاورکے کوٹلہ محسن خان میں بیٹھے یہ لوگ بیس سالہ صباگل کے رشتے دارہیں جواپنی لاڈلی کے مرنے کا سن کراکٹھے ہوئے ہیں۔ صباگل سانس کی بیماری میں مبتلا تھی اورآج بھی اپنی بہن کے ساتھ چیک اپ کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال جارہی تھی کہ خودکش حملے کی زدمیں آگئی۔ چاربھائیوں اور پانچ بہنوں میں سب سے چھوٹی صباگل نہ صرف خاندان میں سب لوگوں بلکہ رشتے داروں کوپیاری تھی، وہ گزشتہ پانچ سال سے دمے کے مرض میں مبتلا تھی۔ دھماکے میں اسے اسپتال لے جانے والی بہن خود بھی زخمی ہوکراسپتال پہنچ چکی ہے۔ صباء ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے جس کی جدائی نے نہ صرف خاندان والوں بلکہ پورے اہل علاقہ کو غمزدہ کر دیاہے جوایک دوسرے کا غم بانٹنے کے لئے اس گھرمیں جمع ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :