پاکستان
23 ستمبر ، 2014

ملتان:الیکشن دفتر میں پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا

ملتان:الیکشن دفتر میں پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا

ملتان...... حلقہ این اے 149 ملتان ٹو کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے والے پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عامر ڈوگر اورتحریک انصاف کے رہنما خالد خاکوانی کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔ لڑائی کا یہ واقعہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں اس وقت پیش آیا جب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک عامر ڈوگر آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات جمع کروا رہے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خالد خاکوانی بھی آزاد حیثیت سے اپنے کاغذات جمع کروانے پہنچ گئے ۔ اس دوران دونوں کے کارکنان میں نعرے بازی کا آغاز ہوا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، موقع پر موجود پولیس نے جھگڑا ختم کروایا۔

مزید خبریں :