کھیل
19 اپریل ، 2012

پاکستان کے دورے کے خلاف ڈھاکا ہائیکورٹ کا حکم امتناع

پاکستان کے دورے کے خلاف ڈھاکا ہائیکورٹ کا حکم امتناع

ڈھاکا… بنگلا دیش کی ڈھاکا ہائیکورٹ نے پاکستان کے دورے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے دورے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی اور فریقین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چار ہفتوں تک ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی۔واضح رہے کہ آج صبح بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو بنگلہ دیش ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاتھا۔ درخواست گزاروں میں ایک یونیورسٹی ٹیچر اوردوسرا بنگلہ دیش سپریم کورٹ کا وکیل ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو تین روزہ دورے پر پاکستان آنا ہے اور بنگلا دیش میں عام خیال ہے کہ یہ دورہ بی سی بی کے سربراہ مصطفی کمال کی خواہش پر کیاجارہا ہے لیکن عوام میں اس بارے میں کافی خدشات پائے جارہے ہیں ۔ ڈھاکہ ڈفوڈل یونیورسٹی کے ٹیچر خان دیدار السلام اور بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے وکیل کمال حسین نیازی نے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے حق میں نہیں ، کئی ٹیمیں دورہ پاکستان سے انکار کرچکی ہیں جبکہ پی سی بی نے اب تک سیکورٹی کا کوئی مربوط پلان بھی آئی سی سی کو نہیں دیا ۔ اس صورتحال میں بنگلہ دیش کو اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجنا چاہیے ۔

مزید خبریں :