25 ستمبر ، 2014
کوئٹہ....... وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نادھندگان کے خلاف بجلی کے واجبات 1سو11ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ، واجبات کی وصولی کے عمل کو بات چیت کےذریعے تیز کیاجائےگا، کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں وزیرمملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اووربلنگ پر ناراضگی کا اظہار کیاہےاور اس کا آڈٹ تین کمپنیوں سے کرانےکافیصلہ کیاہے اور اوور بلنگ کی آڈٹ رپورٹ تین ہفتوں میں وزیراعظم کو پیش کی جائےگی، ان یا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں دو ٹرانسمیشن لائنیں مکمل ہونے سے تقریبا650میگاواٹ بجلی بلوچستان کو مل سکے گی،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاپنے بجلی کے بل جلائے ہیں،چند دنوں میں ان کےبنی گالہ والے گھر کا کنکشن کاٹ دیاجائےگا،،عمران خان اور طاہرالقادری خون خرابہ چاہتے تھےلیکن میاں نواز شریف اور حقیقی جمہوری جماعتوں نےان کی سیاست کو مسترد کردیا، جب بلوچستان میں نواب اکبر بگٹی کو شہید کیاگیاتو شیخ رشید کابینہ کاحصہ تھے اور لال مسجد کا واقعہ ہوا تو ڈاکٹرطاہرالقادری بھی اسمبلی کاحصہ تھےان کادل اس وقت کیوں نہیں رویا۔