19 اپریل ، 2012
لاہور … بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا، بی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش ہائیکورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو معاملہ خود دیکھنا چاہئے تھا، معاملے کو عدالت میں لے کر جانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔