کھیل
19 اپریل ، 2012

پاکستان کے دورے کی منظوری بنگلہ دیشی وزیراعظم نے دی تھی، ذکاء اشرف

پاکستان کے دورے کی منظوری بنگلہ دیشی وزیراعظم نے دی تھی، ذکاء اشرف

لاہور … چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے بنگلہ دیش ہائی کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ معاملات میں عدالت نے مداخلت کی ہے، پاکستان کے دورے کی منظوری بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے دی تھی۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کو معاملہ خود دیکھنا چاہئے، کچھ قوتیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سبوتاژ کرنا چاہتی تھیں، یہ قوتیں بنگلہ دیش میں بھی ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ہائیکورٹ کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی، تاریخ میں پہلی بار کرکٹ معاملات میں عدالت نے مداخلت کی۔ ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری بنگلہ دیشی وزیراعظم نے خود دی تھی۔

مزید خبریں :