25 ستمبر ، 2014
انچیون.......جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ہونے والے ایشین گیمز میں آج ہونے والے ہاکی کے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔پاکستان کے عمر بھٹہ اور محمد وقاص نے گول کیے۔ پاکستان آج ایشن گیمز میں ہاکی کا اپنے تیسرےمیچ میں بھی فتح سے ہم کنار ہوا ہے۔ اس کامیابی کے بعدپاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔