پاکستان
25 ستمبر ، 2014

لاپتہ افراد کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا

 لاپتہ افراد کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا

پشاور.....پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تین نوٹسز کے باوجود جواب نہ آنے پر فیصلہ سنانے کا حکم بھی دیدیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے24 لاپتہ افراد کےمقدمہ کو ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھیجا۔ جہاں سے متعلقہ اداروں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نےحکم دیاکہ متعلقہ اداروں کی جانب سےتین نوٹسزکے باوجودجواب نہ آنے پرپشاور ہائیکورٹ کابنچ فیصلہ سنا دے گا۔

مزید خبریں :