25 ستمبر ، 2014
کراچی.........سندھ اسمبلی نے صوبہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔ایم کیوایم کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی مبینہ تجویز کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ اراکین نے کھڑے ہوکر خود قرارداد کا متن پڑھا۔ قرارداد میں کہاگیا کہ خطۂ سندھ ہمیشہ اپنی جگہ قائم و دائم رہے گا۔ سندھ پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کی اپنی الگ پہچان ہے۔ قرارداد پیش کرنے کے بعد ارکان اسمبلی نے سندھ سے تجدید وفا کا نعرہ بھی لگایا۔