پاکستان
25 ستمبر ، 2014

کراچی میں حالات معمول پر لانے کیلئے چوہدری نثار سرگرم

کراچی میں حالات معمول پر لانے کیلئے چوہدری نثار سرگرم

کراچی .......کراچی میں حالات معمول پر لانے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سرگرم ہوگئے، گورنر سندھ سے کچھ دیر کے وقفے میں دو بار ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سے ملاقات کی اور کہا کہ رینجرز یقینی بنائے کہ شہریوں، سیاسی کارکنوں اور جماعتوں کو شکایت نہ ہو ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ عشرت العباد کو دو مرتبہ ٹیلی فون کیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ کو ہدایت کر دی ہے کہ کسی بے گناہ شخص کو گرفتار نہ کیا جائے۔ گزشتہ رات کے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور رینجرز کی طرف سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا،بعد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ رینجرز کراچی میں امن وعامہ کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، رینجرز اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی کسی کارروائی سے عام شہریوں، سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کو کوئی شکایت نہ ہو۔ملاقات کےبعد چوہدری نثار نے ایک مرتبہ پھرگورنر سندھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ہدایت کر دی ہے کہ کسی بے گناہ شخص کو گرفتار نہ کیا جائےاور گزشتہ رات کے واقعے کی تحقیقات کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں :