25 ستمبر ، 2014
کراچی.......پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن فیز1کے رہائشی تینوں افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔