25 ستمبر ، 2014
کراچی.......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سکندرمیندرو، نثار کھوڑو اور پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو، وقار مہدی اور راشد ربانی شامل ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق کمیٹی ایم کیو ایم کے رہ نماؤں سے فوری ملاقات کرے گی اور موجودہ صورت حال پر بات چیت کر کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔