پاکستان
25 ستمبر ، 2014

دھرنا دیکر عمران خان کو بند گلی میں دھکیلا گیا،جاوید ہاشمی

دھرنا دیکر عمران خان کو بند گلی میں دھکیلا گیا،جاوید ہاشمی

ملتان ......سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملتان میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے مگر آزادامیدوار کی حمایت کیلئے عمران خان کو ملتان میں جلسہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنا دیکر عمران خان کو بند گلی میں دھکیلا گیا۔ عبوری وزیراعظم کے سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف میں تھے جن کی زبان پرعمران خان کا نام بھی نہیں آتا تھا۔ جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سب ارکان استعفا دے دیں گے لیکن شاہ محمود قریشی نہیں دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا اب تک استعفے منظور نہ کرنا غیر آئینی ہے۔ سردار ایاز صادق دوسروں کو بچاتے بچاتےکہیں آئین کا یا اپنا نقصان نہ کر بیٹھیں۔

مزید خبریں :