25 ستمبر ، 2014
کراچی.........کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بم حملے میں ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان زخمی ہوگئے ۔ حملے میں دوافراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کی شام تقریبا 9 بج کر 4 منٹ پرڈیفنس کےعلاقے فیز فور میں سعودی قونصلیٹ کےقریب ایس آئی یو کےایس ایس پی فاروق اعوان کےاسکواڈ کے قریب بارود سے بھری گاڑی سے دھماکا کیا گیا جو دور دور تک سنا گیا۔ دھماکے میں فاروق اعوان اورپولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے اوردوافراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے باعث اطراف کےگھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو پولیس نے سیل کردیا۔زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکی جاچکی ہے،دھماکےمیں ایس ایس پی فاروق اعوان کوٹارگٹ کیاگیا۔فاروق اعوان کےآنےسےپہلےہڈوالی سوزوکی دھماکےکی جگہ پرکھڑی کی گئی تھی، آئی جی سندھ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاہےکہ سوزوکی9بجےدھماکےکی جگہ رکی ہے۔