پاکستان
26 ستمبر ، 2014

2013ء کے انتخابات شفاف اور غیر جانب دارانہ تھے، الیکشن کمیشن

2013ء کے انتخابات شفاف اور غیر جانب دارانہ تھے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد...... الیکشن کمیشن کا اجلاس جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں ہوا جس نے عام انتخابات سے متعلق دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات شفاف اور غیر جانب دارانہ تھے، ووٹ ڈالنےکےلیےصرف شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے، انگوٹھالگاناایک فن ہے،بہت سےانگوٹھےایسےہوتےہیں جن کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق 405 شکایات کی گئیں جن میں سے 329 پر دادرسی کر دی گئی، صرف 76پر کارروائی ہونا باقی ہے۔

مزید خبریں :