صحت و سائنس
19 اپریل ، 2012

پشاور : قبائلی علاقوں سے آنیوالے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے سروے

پشاور … پشاور میں قبائلی علاقوں سے آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کیلئے سروے شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج خان کے مطابق پشاور میں قبائلی علاقوں سے آنیوالے بچوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سروے شروع کیا ہے، جس کیلئے 95 ٹیمیں گھر گھر جاکر قبائلی بچوں کے کوائف اکھٹا کر رہی ہیں۔ ڈی سی او پشاور نے بتایا کہ قبائلی علاقوں سے آنے والے بچوں میں پولیو خدشات زیادہ ہونے پر سروے کیا جارہا ہے تاکہ ان بچوں کو بروقت ویکسین دی جاسکے۔

مزید خبریں :