پاکستان
28 ستمبر ، 2014

ہنگو: متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکا، 8افراد جاں بحق

ہنگو: متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکا، 8افراد جاں بحق

ہنگو...... ہنگو میں متاثرین اورکزئی کے کیمپ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے طوغ سرائے میں قائم متاثرین اورکزئی ایجنسی کے کیمپ میں بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے اور کیمپ میں ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 3 سے 5 سال بتائی جاتی ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو ہنگو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہو اہے۔

مزید خبریں :