28 ستمبر ، 2014
کراچی...... چیرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اورالطاف حسین میں جوخاموش معاہدہ ہواہےوہ منظرعام پرلایاجائے، آ ئندہ چندماہ میں ملکی سیاست میں اہم تبدیلیاں ہوں گی، سندھ میں تصادم کی سیاست نہیں چاہتے، سندھی بھائیوں کوالطاف حسین کےبیانات کوسنجیدہ نہیں لیناچاہیے۔ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورالطاف حسین میں جوخاموش معاہدہ ہواہےوہ منظرعام پرلایاجائے، یونس حبیب کےعلاوہ کسی سےرقم وصول نہیں کی۔