پاکستان
28 ستمبر ، 2014

فریقین کوبیچ کا راستہ نکالنے کی تجاویزدی ہیں، سراج الحق

فریقین کوبیچ کا راستہ نکالنے کی تجاویزدی ہیں، سراج الحق

ہالہ...... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت،تحریک انصاف اورعوامی تحریک کوبیچ کاراستہ نکالنےکی تجاویزدی ہیں، تینوں جماعتوں نےابھی تک تجاویزکاکوئی جواب نہیں دیا۔ مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ پرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان میں سیاسی جماعت کوسوفیصدختم نہیں کرسکتے، تمام اداروں کواپنی حدودمیں رہ کرکام کرنےکی ضرورت ہے، حکومت کوزیادہ لچک اورصبرکامظاہرہ کرناہوگا، آئین نہ رہاتوصوبوں کوجوڑناناممکن ہوگا۔ اس موقع پر امین فہیم کا کہنا تھا کہ امیدہےکہ سراج الحق کی کاوشوں سےڈیڈلاک کاکوئی حل نکلےگا، اس وقت ایٹمی پاورسےزیادہ اتحادکی ضرورت ہے، جلوس اوردھرنوں پرپابندی نہیں تاہم اس کاکوئی حل ہوناچاہیے، دھرنوں کوبےمقصدکہنامناسب نہیں ہوگاجوکچھ بھی ہوآئین کےمطابق ہو۔

مزید خبریں :