پاکستان
28 ستمبر ، 2014

جینا اور مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ، ارباب خضرحیات

جینا اور مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ، ارباب خضرحیات

پشاور.......پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کا ڈی چوک میں چہلم ہوچکا ،ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی ہےاور اب عمران خان اور طاہرلقادری کو چاہیے کہ وہ ان تمام لوگوں کو آزاد کر دیں جو کہ گذشتہ چالیس دنوں سے ان کی حراست میں ہیں۔ ارباب خضرحیات کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کو شش کریگا وہ نیست و نابود ہو جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاان کا جینا اور مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ارباب خضرحیات نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے البتہ صوبائی قیادت سے اصولی اختلاف ہیں جو جمہوریت کا حسن ہیں ۔

مزید خبریں :