28 ستمبر ، 2014
لاہور...... وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ بجلی کے میٹر لگانا غیرقانونی ہے، بنی گالا اور زمان پارک میں عمران کے گھروں میں 3،3 میٹر لگے ہیںجبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی 8 میٹر لگا رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرم عام آدمی کرے تو اسے ہتھکڑیاں لگادی جاتی ہیں، کل ورکنگ ڈے پر دونوں لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔