پاکستان
28 ستمبر ، 2014

اسپیشل عید ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز آج سے کردیا گیا

اسپیشل عید ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز آج سے کردیا گیا

کراچی...... عیدالاضحی پر پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی سے 4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ملک بھر میں 14 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے 4 عید ٹرینیں چلائی جائیں گی جن کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے ذرائع کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جانے والی پہلی عید ٹرین 3 اکتوبر کو پشاور کے لئے صبح 11 بجے، دوسری ٹرین راولپنڈی رات 8:35 پر ، تیسری اور چوتھی ٹرین 4 اکتوبر کو بالترتیب سرگودھا براستہ فیصل آباد صبح 9 بجے اور لاہور براستہ فیصل آباد صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔

مزید خبریں :