28 ستمبر ، 2014
لاہور...... تحریک انصاف کا کوئی بھی جلسہ خواتین اور فیشن رنگوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ،مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی خواتین کارکنوں کاسیاسی جوش و خروش ہی نہیں ، دلکش ملبوسات ،خوبصورت چشموں اور چھتریوں کے ساتھ رعنائیوں کے سارے ہی رنگ جوبن پر ہیں۔ عید سا سماں، گاتی جھومتی لڑکیاں اور سکھیاں چہروں پر پارٹی پرچم بنوانے میں مشغول،سر پر مخصوص نرم و نازک ٹوپی ،خوبصورت لباس پہنے ان لڑکیوں کا وکٹری نشان بناتے ہوئے ہنسی کھیل اور خوش گپیاں بھی ۔پر جوش نعرے بازی بھی۔ ہنستی مسکراتی یہ لڑکیاں اور خواتین لاہور کی گرمی میں اپنی جلد اور اس کی تازگی کی حفاظت کرنا نہیں بھولیں،سن گلاسز،کیپ،چھتریاں اور سن بلاک بھی ہمراہ ،تیز دھوپ میں جلد خراب ہونے کا بھی دھڑکا نہ رہا۔ خواتین نےعمران خان کو بھی فیشن کا حصہ بنا ڈالا، قائد کی تصویروں والی شرٹیں پہن لیں ،،ڈریس کا ڈریس ، قائد سے محبت کا اظہار بھی۔