19 اپریل ، 2012
نئی دہلی …انڈین پریمیئر لیگ میں انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی سنچری نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو دکن چارجرز کے خلاف پانچ وکٹ سے فاتح بنوادیا ۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دکن چارجرز کے قائد کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگکا فیصلہ کیااور 8 وکٹ پر 157رنز بنائے،جس میں پارتھیو پاٹل 45 اور شیکھر دھوان 44رنزقابل ذکر بیٹسمین تھے،دہلی کے شہباز ندیم اور مورنی مورکل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ہدف 19.1اوور زمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن نے 64 گیندوں پر 103رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پیٹرسن کی اننگز میں9 چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، انھوں نے آخری چھکا لگاکر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کو بھی کامیابی دلادی، دکن چارجرز کی جانب سے ڈیل اسٹین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پیٹرسن کی بنائی گئی سنچری اس ایونٹ کی دوسری تھری فیگر تھی اس سے قبل اجنکیا راہانے نے راجستھان رائلز کی جانب سے سنچری اسکور کی تھی۔واضح رہے کہ دہلی اور دکن کا یہ میچ جیو سوپر سے براہ راست دکھایا گیا۔