19 اپریل ، 2012
لندن … برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی بیوہ امل السادہ برطانیہ میں رہنا چاہتی ہیں ، زکریا السادہ کے حوالے سے غیر ملکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر امل کو موقع ملا تو وہ برطانیہ جانے کو ترجیح دیں گی جبکہ امل کے بھائی زکریا السادہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں برطانوی اخبار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دیا،ان کہنا ہے کہ میں اپنی بہن کو لے کر یمن جانا چاہتا ہوں،من گھڑت خبر پر برطانوی اخبار کے خلاف دعویٰ دائر کروں گا ۔برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کی بیوہ امل السادہ برطانیہ میں رہناچاہتی ہیں اور برطانیہ کے شاہی خاندان سے ملناچاہتی ہیں ۔اخبار مزید لکھتا ہے کہ امل السادہ کہتی ہیں کہ ہمارا برطانیہ سے کوئی اختلاف نہیں،برطانوی اخبار امل کے بھائی کے حوالے سے لکھتا ہے کہ زکریا کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ میں رہناچاہتے ہیں،اگرامل کوموقع ملاتووہ برطانیہ جانے کوترجیح دیگی،اگرامل کوالقاعدہ کی سربراہی ملی تولازمی طورپروہ منع کریگی۔