30 ستمبر ، 2014
کراچی...... اہلسنت والجماعت کی جانب سے کراچی میں کارکنوں کے مبینہ قتل اور گرفتاریوں کےخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔علامہ اورنگ زیب فاروقی کاکہنا ہے کہ اگر کارکنا ن کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کیے جائیں ۔ کراچی کے علاقے گرومندر میں سبیل والی مسجد کے سامنے اہلسنت والجماعت کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ میڈیا سے گفتگومیں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ لاپتا کارکنوں کی واپسی کی یقین دہانی پرہی گزشتہ دنوں دھرنا ختم کیا گیا تھا، تاہم نہ کارکن بازیاب ہوسکے نہ مقتول کارکن کے قتل پر ایس ایچ او پریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ مطالبات پر مثبت جواب ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔