پاکستان
30 ستمبر ، 2014

پی پی قیادت کنٹینر اور کارکن سڑکوں پر نہیں ہوتے، قائم علی شاہ

پی پی قیادت کنٹینر اور کارکن سڑکوں پر نہیں ہوتے، قائم علی شاہ

کراچی...... وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میں ایسا نہیں ہوتا کہ قیادت کنٹینر میں اور کارکن روڈ پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالے ایک جگہ ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےکہا کہ پیپلز پارٹی ترقی پسند جماعت ہے اورجیالوں میں اب بھی پرانا جوش اور ولولہ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔سید قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میں ایسا نہیں ہوتا کہ قیادت کنٹینر میں اور کارکن روڈ پر ہوں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان ایک ہزار کلو میٹر آگے دیکھنے کے بجائے پیچھے مڑ کر پشاور ، ہنگو، نوشہرہ اور دیگر شہروں کو دیکھیں، پیپلز پارٹی نےتو انتخابی وعدے کے مطابق تین لاکھ لوگوں کو نوکریاں فراہم کردیں ۔

مزید خبریں :