پاکستان
30 ستمبر ، 2014

46 دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک بار بھی نہیں بڑھی، قادری

 46 دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک بار بھی نہیں بڑھی، قادری

اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 46 دن سے یہاں لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک بار بھی نہیں بڑھائی گئی اور آج وفاقی حکومت نے دھرنے کے شرکا کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کردی۔ علامہ ڈاکٹرطاہر القادری نے دھرنے کے شرکا سے کہا کہ اعلان کے بغیر دھرنے سے نہیں جانا، انکی جانب سے اعلان کیے جانے تک چھٹی نہیں ہوگی، غریبوں کو حق دلانے تک ان کی جنگ لڑنی ہے، اللہ گواہ ہے کہ وہ کسی لالچ کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ وہ پاکستان کو ایشیا کا سب سے طاقتور ملک بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پانچویں، چھٹی جماعت کے بچے وفاقی وزیروں کو دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں، اب تو گو نواز گو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

مزید خبریں :