پاکستان
19 اپریل ، 2012

نئے بنک کا اعلان کرکے عوام کوبے وقوف بنایا جارہاہے،شہبازشریف

نئے بنک کا اعلان کرکے عوام کوبے وقوف بنایا جارہاہے،شہبازشریف

ہڑپہ…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نئے بنک کے قیام کا اعلان کرکے عوام کوبے وقوف بنایا جارہا ہے چیچوکی ملیاں میں 900 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع کیا لیکن حکومت نے مشینری کراچی میں روک لی ، عوام نے حکومت کا موقع دیا تو تین سال میں توانائی کابحران ختم کرکے ملک کوخوشحالی کی راہ پر گامزن کردوں گا۔ ہڑپہ میں جلسہ عام اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،چارسال پہلے رینٹل پاور کا ناٹک رچایاگیا،بجلی تو نہیں آئی لیکن اربوں روپے ان کی جیب میں چلے گئے۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ چیچوں کی ملیاں میں900میگاواٹ کاپراجیکٹ لگایا جس کی مشینری ڈیڑھ سال سے کراچی پورٹ پر پڑی ہے، ایک وزیر نے کلیئر نہیں ہونے دیا ،،کہتے ہیں کہ الٹا لٹکانے کی بات نہ کروں تو پھر شرافت سے پیسے واپس کر دیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کرتین سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تومیرانام شہبازشریف نہیں۔

مزید خبریں :