پاکستان
30 ستمبر ، 2014

شاہ محمودقریشی نے رہائش گاہ کے بل جرمانے سمیت جمع کرادیے

شاہ محمودقریشی نے رہائش گاہ کے بل جرمانے سمیت جمع کرادیے

لاہور..... شاہ محمودقریشی کے گھر کی بجلی نہیں کٹے گی،انھوں نے گلبرگ لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے بل جرمانے سمیت جمع کرادیے ہیں، لیسکو نے عمران خان کو زمان پارک کے گھر میں 3 میٹر لگانے پر نوٹس بھیج دیا۔ شاہ محمود قریشی نے گلبرگ میں اپنی رہائش گاہ کا بجلی کا بل جمع نہیں کرایا تھا جس پر لیسکو نے انہیں نوٹس بھجوایا، ایکسیئن گلبرگ کا کہنا تھا کہ اگر آج بل جمع نہ کرایا گیا تو شاہ محمود قریشی کے گھر کا کنکشن کاٹ دیں گے۔ اس کے بعد جرمانے سمیت بل ادا کردیے گئے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تینوں میٹر غیرقانونی قرار دے دیے۔ لیسکو نے نوٹس بھجواتے ہوئے دس روز میں عمران خان سے وضاحت طلب کر لی۔لیسکو حکام کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر بجلی کے تین میٹر لگے ہیں، جو غیر قانونی ہیں۔ عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے دس روز میں جواب نہ دیا تو تینوں میٹر کاٹ دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :