پاکستان
19 اپریل ، 2012

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سیکیورٹی کے 900 فوجیوں کا دستہ پاس آوٴٹ

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سیکیورٹی کے 900 فوجیوں کا دستہ پاس آوٴٹ

ایبٹ آباد … ملک کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے ا سٹریٹجک پلانز ڈویژن سیکیورٹی کے 900 فوجیوں پر مشتمل دستہ پاس آوٴٹ ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے دستے کی شمولیت سے ایس پی ڈی سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت 20 ہزار ہوگئی ہے۔ بلوچ اینڈ فرنٹیئر رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں نئے پاس آوٴٹ ہونے والے سیکیورٹی بیچ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی میجرجنرل محمد طاہر تھے۔ انہوں نے فورس کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا اور پاس آوٴٹ ہونے والے فوجیوں کو ہدایت کی کہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پوری محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ میجرجنرل محمد طاہر نے تربیت دینے والے ٹرینرز کے بین الاقوامی اعلیٰ معیار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں :