پاکستان
19 اپریل ، 2012

ملک کے بیشتر علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ، مزید بارشوں کا امکان

ملک کے بیشتر علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ، مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد … ملک کے بیشتر علاقے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں، بلوچستان میں جمعے کی شام تک بارش جاری رہے گی جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباوٴ بتدریج بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جو اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا سبب بنے گا، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو جمعے کی شام تک ساحل سمندر پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بہاولنگر 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، اسلام آبادمیں 33 ،کراچی 31 ، پشاور اور گلگت میں 29 ، کوئٹہ 23 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

مزید خبریں :