پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت 175ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال پربریفننگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور اب تک کی پیش رفت پراعتمادکااظہارکیااور کامیابیوں کی تعریف کی۔ کانفرنس کے شرکا نے آپریشن میں شریک افسران و جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :