19 اپریل ، 2012
اسلام آباد … چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں کے ایئرہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے بطور پاک فضائیہ سربراہ عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل خالد شمیم وائیں کا ایئرہیڈکوارٹر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ جنرل خالد شمیم وائیں اور ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔