پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

لاہور: گلوبٹ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش

لاہور: گلوبٹ انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش

لاہور...... گاڑیوں کے شیشے توڑکرشہرت پانےوالے ملزم گلوبٹ لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کےٹرائل میں پیش ہو گئے ۔گلوبٹ نےسینےقومی پرچم کا بیج لگا رکھا تھااوروہ تسبیح پر وِردکرتے نظر آئے۔ ڈنڈےسےگاڑیوں کےشیشےتوڑکرشہرت پانےوالےملزم گلوبٹ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے،وہ پولیس کی حفاظت میں عقبی دروازے سےعدالت پہنچے،گلو بٹ نےسینے پر قومی پرچم کا بیج لگارکھا تھااوروہ تسبیح پکڑےوِرد کر رہےتھے،پولیس نے مالِ مقدمہ گلوبٹ کا ڈنڈاعدالت میں پیش نہ کیا،جس پرعدالت نےآئندہ سماعت پر ڈنڈا پیش کرنے کا حکم دیتےہوئے کارروائی14اکتوبر کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :