01 اکتوبر ، 2014
انچیون...... پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں کل ایشین گیمز کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ ایشین گیمز 2014 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 102 میچز کھیلے گئے ہیں، پاکستان ٹیم نے 83 میچز جیتے جبکہ بھارت کو 44 میچزمیں کامیابی ملی، 34 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 1956 کے اولمپک گیمز میں ہوا تھا اور ایشین گیمز میں آخری ٹکرائو 1990 میں ہوا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ آج تک پاکستان نے بھارت کے خلاف 377 گول اسکور کئے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی 308 مرتبہ گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایشین گیمز کے فائنل میں کونسی ٹیم جیتے گی، فیصلہ کل ہوگا۔