دلچسپ و عجیب
20 اپریل ، 2012

امریکی خلائی شٹل ڈسکوری عجائب گھر کی زینت بن گئی

امریکی خلائی شٹل ڈسکوری عجائب گھر کی زینت بن گئی

واشنگٹن.. .. امریکی خلائی شٹل ڈسکوری عجائب گھر کی زینت بن گئی ہے جو اب اس کا مستقل ٹھکانہ ہوگا۔ناسا کے خلائی بیڑے کی سب سے پرانی شٹل ڈسکوری کو واشنگٹن کے نواح میں واقع 'نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سے منسلک Udvar-Hazy Center میں منتقل کیا گیا۔ اٹھائیس سال پرانی خلائی شٹل نے اپنا آخری سفر ناسا کے بوئنگ 747 جمبو جہاز کی پشت پر طے کیا۔ ڈسکوری 1984 میں ناسا کے خلائی بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔اس نے خلا کے کل39 سفر کیے جو امریکا کی کسی بھی دوسری خلائی شٹل سے زیادہ ہیں۔ خلائی محاذ پہ کئی اہم کارنامے ڈسکوری سے موسوم ہیں جن میں ہبل ٹیلی اسکوپ کو خلا میں پہنچانا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہ لنگر انداز ہونے والی پہلی شٹل ہونے کا اعزاز حاصل کرنا بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :