04 اکتوبر ، 2014
ممبئی ......بالی وڈ فلم ’’ شوقین‘‘ کے ایک گانیکی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’ شوقین‘ کے گانا’’ الکوملک‘‘ کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ۔گانے میں اداکار اکشے کمار اور اداکار لیزاہیڈن کشتی میں بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ۔ گانے کے بول اور مناظر زبردست ہیں یہ گانا یویوہنی سنگھ نے گایا ہے ۔ گانے کے بول ساحل کوشال نے ترتیب دیئے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار انو کپور ، انوپم کھیر اور پیوش مشرا شامل ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔