06 اکتوبر ، 2014
اسٹاک ہوم........اسٹاک ہوم میں طب کے شعبے میں نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا ہے، ایک امریکن اور دونارویجن سائنسدان نے نوبل انعام کا اعزاز حاصل کر لیادماغ کے اندرونی نظام، الزئمر اور اسٹروک کی وجوہات سے متعلق نئی تحقیق کرنے پر اینگلو امریکن سائنسدان جان او کیفی کے ساتھ دو نارویجن سائنسدان میاں بیوی مے بریٹ اور ایڈورڈ موسر کو اسٹاک ہوم میں نوبل انعام برائے میڈیسن کے اعزاز کا حق دار قرار دیا گیا، 7 لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم آدھی امریکی سائنسدان جان او کیفی کو اور باقی آدھی رقم دونوں نارویجن سائنسدانوں میں برابر تقسیم کی گئی، تینوں سائنسدانوں نے نوبل انعام حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی نئی تحقیق سے دماغی بیماریوں کے علاج میں مدد ملنے کی امید ظاہر کی۔