20 اپریل ، 2012
نئی دہلی… بھارت میں آرمی چیف رشوت کیس کا اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی جنرل وی کے سنگھ سے سی بی آئی نے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ انھیں فوج کے لیے غیر معیاری ساز وسامان کی خریداری منظور کرنے کے لیے چودہ کروڑ روپے کی رشوت کی پیش کش کی گئی تھی ، اس بیان پر سینٹرل بیوور آف انویسٹی گیشن کے اہلکار بھارتی آرمی چیف کے دفتر پہنچ گئے۔ سی بی آئی نے بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ سے دو گھنٹے تک تفتیش کی ، جس میں سی آئی نے غیر معیاری ساز وسامان کی خریداری منظور کرنے کے لیے چودہ کروڑ روپے کی رشوت کی پیش کش پر وضاحت طلب کرلی ہے، رشوت کی پیش کش پر ٹھوس ثبوت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا، سی بی آئی نے سوال کیاکہ دوسال پہلے کی گئی رشوت کی پیشکش پر کارروائی کیوں نہیں کی؟ رشوت پیش کش کی شکایت درج کرانے میں دو سال کی تاخیر کیوں کی، ؟ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو تفتیش سے پہلے سوالنامہ بھی بھجوایا گیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی ائی نے آرمی چیف سی کے سنگھ کے الزامات کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔