10 اکتوبر ، 2014
کراچی........پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو 13 اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان پر گزشتہ سال عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ عدالت اس سے قبل راشد عرف ٹیلر کو دو بار سات سات دن اور زاہد عباس زیدی کو سات دن کے ریمانڈ پر دے چکی ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔