10 اکتوبر ، 2014
دبئی...........آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے،جبکہ سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 216کا ہدف 43.2اوورز میں پانچ وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔کینگروز کی جانب سے میکسویل نے 76رنز کی شاندار باری کھیلی انکے علاوہ ڈیوڈ وارنر 29،کپتان جارج بیلی 28اور جیمز فالکر 26دوسرے قابل ذکر بیٹسمین تھے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی اور 49.3اوورز میں 215رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے دو جبکہ رضا حسن اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔