11 اکتوبر ، 2014
ملتان...... ملتان واقعہ کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ تحریک انصاف انتظامیہ کی توقعات سے زیادہ لوگوں کےجمع ہونے کے باعث پیش آیا، پنجاب حکومت نے واقعے کی انکوائری کیلئے 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ضلعی انتظامیہ ملتان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اتنے لوگوں کے جمع ہونے کا مناسب انتظام نہیں کر رکھا تھا،گرمی اور حبس کے باعث لوگ باہر نکلنا شروع ہوئےتو بھگڈر مچ گئی۔ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے سیکریٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کے ممبران میں ڈی آئی جی علی عامر ملک اور سپیشل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شعیب اکبر بھی شامل ہیں۔