11 اکتوبر ، 2014
لاہور...... پاکستانی بچے نے کم عمر ترین آئی ٹی سیکورٹی سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ لاہور کے علاقے لچھمن سنگھ سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ ہزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی کا امتحان دیا جس میں اس نے 78 فیصد نمبر حاصل کئے۔یہ ہے الف بے پہ یقین رکھنے والا کم عمر ہزیر جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جنون کی حد تک شو ق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال اس نے مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اب 8 سال کی عمر میں انفارمینشن ٹیکنالوجی سیکورٹی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ ہزیر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے راولپنڈی پولیس کی ویب سائیٹ ہیک کی تو اس نے آئی ٹی سیکورٹی کی کلاسز لینے کا فیصلہ کیا۔ والدین اور اساتذہ بھی ننھے ہزیر کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ہزیر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں آئی ٹی کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔