11 اکتوبر ، 2014
ملتان...... ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم نے کہا ہے کہ ملتان میں حادثے کے وقت اسٹیڈیم کی لائٹیں روشن تھیں، جبکہ جلسہ گاہ کے گیٹ پر بھی روشنی تھی،تقریروں کے دوران 5 افراد کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ہمیں کسی نے بتایا کہ گیٹ پر کچھ لوگ گرے ہوئے ہیں اور لوگ ان پر چڑھ رہے ہیں ڈی او ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ ہم نے مجموعی طور پر جلسہ گاہ سے 83 افراد کو ریسکیو کیا،43 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور باقی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔