20 اپریل ، 2012
نیویارک … نیویارک میں ایک شخص کو برطانیہ میں سب ویز پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔ 33سالہ ساجد بادت کو برطانیہ میں سب ویز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور 1999ء میں اسامہ بن لادن سے ملاقات کا اقرار کرنے کے بعد سزا دے دی گئی۔تاہم وعدہ معاف گوہ بننے کی شرط پر مذکورہ شخص کی سزا 13 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔ یہ پہلا واقعہ ہے کہ برطانیہ میں کیے جانے والے جرم پر امریکا میں سزا دی گئی ہو۔